Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ایکس (ٹوئٹر) صارفین کے لئے انتہائی اہم خبر آ گئی

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) صارفین کے لئے انتہائی اہم خبر آ گئی ہے۔

امریکی اخبار کے مطابق ایکس اپنی کمائی بڑھانے کے لیے ماہانہ فیس کے مزید دو نئے آپشنز متعارف کرائے گا، جس میں سے ایک آپشن کی فیس زیادہ جبکہ دوسرے کی موجودہ فیس سے کم ہوگی۔

ایکس نے مذکورہ معلومات ان بینکوں اور اداروں کو دی ہے، جن کا ایکس مقروض ہے اور پلیٹ فارم کو 13 ارب ڈالر کے قرضوں کا سامنا ہے۔

ایکس کے مطابق نئے سبسکرپشن پلانز کے تحت صارفین کو ’بیسک، اسٹینڈرڈ اینڈ پلس‘ سبسکرپشن کے آپشنز دیے جائیں گے۔

مذکورہ پلانز کے تحت بیسک سبسکرپشن لینے والے افراد کو ایکس کے خصوصی مواد تک رسائی نہیں مل سکے گی، انہیں تمام اشتہارات اور فالتو اکاؤنٹس اور چیزیں بھی دیکھنے کو ملیں گی۔

امکان ہے کہ بیسک سبسکرپشن پلان کی ماہانہ فیس 8 امریکی ڈالر سے نصف ہوگی، یعنی ممکنہ طور پر مذکورہ پلان ماہانہ تین امریکی ڈالرز فیس کا ہوگا اور یہ بھی امکان ہے کہ یہ پلان تمام صارفین کو لینا پڑے گا، تب ہی وہ ایکس پر اکاؤنٹ چلا سکیں گے۔

اسی طرح کمپنی کی جانب سے دوسرے اسٹینڈرڈ سبسکرپشن کے پلان کی ماہانہ فیس 8 امریکی ڈالر رکھے جانے کا امکان ہے اور یہ پلان لینے والے افراد بھی نصف اشتہارات دیکھ سکیں گے اور انہیں بلیو ٹک بھی فراہم کیا جائے گا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ تیسرا سبسکرپشن پلان پلس کا ہوگا جس کے تحت ممکنہ طور پر صارفین سے ماہانہ 15 سے 17 امریکی ڈالر کی فیس وصول کیے جانے کا امکان ہے۔

اس سبسکرپشن پلان کو حاصل کرنے والے صارفین کسی طرح کا کوئی اشتہار نہیں دیکھیں گے جبکہ انہیں ایکس کے خصوصی فیچرز تک رسائی دیے جانے کے علاوہ انہیں دنیا بھر کے خصوصی مواد تک بھی جلد اور بہتر رسائی دی جائے گی۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں