Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اسلام آباد ڈرائی پورٹ پر کئی ماہ سے روکے کنٹینرز چھوڑنے کا حکم

اسلام آباد ہائی کورٹ نے کلیکٹر کسٹم کو درآمد شدہ پرانے آٹو پارٹس کے کنٹینرز چھوڑنے کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق عدالت نے اسلام آباد ڈرائی پورٹ پر کئی ماہ سے روکے کنٹینرز چھوڑنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ تمام کنٹینر بجٹ سے پہلے رائج ڈیوٹی ٹیکسز اور جرمانے کے تحت کلیئر کریں، جرمانہ ترمیمی فنانس ایکٹ 2023 سے پہلے کے مطابق ہو جو 20 ہزار سے زائد نا ہو، 20 ہزار سے زائد کی صورت میں پٹشںر پوسٹ ڈیٹ چیک ڈپٹی رجسٹرار جوڈیشل کے پاس جمع کرائے۔

آٹو پارٹس ایسوسی ایشن کے 14 پٹشنرز کی جانب سے وکیل عدنان حیدر رندھاوا نے کیس کی پیروی کی اور جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے تین صفحات پر مشتمل تحریری آرڈر جاری کیا۔

عدالت نے چیئرمین ایف بی آر سمیت وفاقی سیکرٹریز کو آٹو پارٹس ایسوسی ایشن، سیکرٹری کامرس اور سیکرٹری انڈسٹری ڈویثرن کے ساتھ میٹنگ کی ہدایت کردی۔

عدالتی حکم نامے میں کہا گیا کہ ممبر کسٹم پالیسی آئندہ سماعت پر ذاتی حیثیت میں عدالت پیش ہو، آئندہ سماعت سے قبل آٹو پارٹس ایسوسی ایشن کے ساتھ میٹنگ پیش رفت سے آگاہ کریں۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے حکم دیا کہ ایف بی آر سمیت دیگر فریقین 24 اکتوبر سے قبل پیراوائز کمنٹس جمع کرائیں، اگر آٹو پارٹس ایسوسی ایشن کے ساتھ میٹنگ سے حل نا نکلا تو عدالت کیس کا فیصلہ کرے گی۔

حکم نامے میں کہا گیا کہ درخواست گزار کے مطابق کہی سال سے پٹشنرز آٹو پارٹس امپورٹ کا کاروبار کر رہے ہیں، امپورٹ ڈیوٹی، جرمانہ، ٹوکن پینلٹی کے بعد عمومی طور سامنا چھوڑ دیا جاتا ہے۔

درخواست گزار کے مطابق آٹو پارٹس کی امپورٹ اگر ممنوع ہو جائے تو ریپئیر پرائس بڑھنے سے معیشت پر اثرات ہوں گے۔ ٹوکن کی بجائے فل پینلٹی ترمیم سے امپورٹ کی ٹریڈ ناممکن ہو جائے گی۔

عدالتی حکم نامے میں مزید کہا گیا کہ درخواست گزار کے مطابق فنانس ایکٹ 2023 میں ترمیم کا غلط عمل درآمد ہو رہا ہے جبکہ ترمیم اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے تھی امپورٹ کی ٹریڈ ختم کرنے کے لیے نہیں، فنانس ایکٹ ترمیم کا ماضی پر اطلاق بھی نہیں ہو سکتا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں