Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

جناح ہاؤس حملہ اور جلاؤ گھیراؤ کا معاملہ؛ ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع

عدالت نے جناح ہاؤس حملہ اور جلاؤ گھیراؤ سے متعلق کیس میں ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کردی۔

تفصیلات کے مطابق جناح ہاؤس حملہ اور جلاؤ گھیراؤکے کیس میں ملوث 152 ملزمان کو انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا گیا۔

لاہور کی اے ٹی سی نے ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع کر دی۔ ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ ختم ہونے پر پیش کیا گیا۔

انسداد دہشت گردی عدالت کی جج عبہرگل خان نے سماعت کی جبکہ تفتیشی افسرنے ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کی استدعا کی۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

متعلقہ خبریں