Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

تعلیمی اداروں سے متعلق پنجاب حکومت نے اہم اعلان کردیا

تعلیمی اداروں سے متعلق پنجاب حکومت نے اہم اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نگران وزیر اطلاعات پنجاب عامر میر نے کہا کہ مونس الہٰی پنجاب کی نگران حکومت کے بارے میں جھوٹ پھیلانا بند کر دیں۔

انہوں نے کہا کہ کسی سرکاری اسکول کو کسی پرائیویٹ تعلیمی ادارے کے حوالے نہیں کیا گیا۔ سرکاری اسکولوں کو پرائیویٹائز کرنے کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔

عامر میر نے کہا کہ نگران وزیراعلیٰ پنجاب اسکولوں کی حالت بہتر بنانے کیلئے دن رات کام کررہے ہیں۔

  نگران وزیر اطلاعات پنجاب عامر میر نے کہا کہ مونس الہٰی کو یہ تکلیف ہے کہ محسن نقوی اسکولوں کی حالت بہتر کرنے کیلئے کام کر رہے ہیں۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں