Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

قومی کھلاڑیوں کی بھارت میں ساؤتھ انڈینز کھانوں سے تواضع

بنگلورو میں قومی کھلاڑیوں کے اعزاز میں ڈنر کا اہتمام کیا گیا ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کے اعزاز میں ڈنر کا اہتمام کیا گیا جس میں شرکت کے لیے بابر اعظم کی قیادت میں قومی اسکواڈ سخت سیکیورٹی میں بنگلور کے مقامی ریسٹورنٹ پہنچا۔

اس کی ویڈٰیو پاکستان کرکٹ بورڈ کے آفیشل ایکس اکاؤنٹ پر بھی شیئر کی گئی جب کہ قومی کھلاڑیوں کی ڈنر میں ساؤتھ انڈینز کھانوں سے تواضع کی گئی۔

ویڈیو شیئر کرتے ہوئے پی سی بی نے لکھا ’’بنگلورو میں پاکستانی ٹیم کا ڈنر کا وقت‘‘۔

یاد رہے کہ قومی ٹیم منگل کو شام چھ بجے چناسوامی اسٹیڈیم بنگلور میں پریکٹس کرے گی، پاکستان ٹیم کا بنگلور میں 20 اکتوبر کو آسٹریلیا کے ساتھ میچ شیڈول ہے۔

اس سے قبل ورلڈکپ میں پاکستان کا مقابلہ بھارت سے ہوا تھا جس میں قومی ٹیم کو بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جب کہ سری لنکا اور نیدرلینڈز کے خلاف میچ میں فتح ہوئی تھی۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں