ورلڈکپ معرکے میں پاکستان کا ٹکراؤ آج زخمی شیر آسٹریلیا سے ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق ورلڈکپ 2023 کے اٹھارہویں میچ میں آج پاکستان اور آسٹریلیا بنگلور میں مدمقابل آئیں گے۔
پاکستان پوائنٹس ٹیبل پر آسٹریلیا سے آگے ہے لیکن گزشتہ میچ میں بھارت کے خلاف بڑی شکست کے بعد ٹیم ذہنی طور پر دباؤ میں ہوسکتی ہے۔
دوسری جانب آسٹریلوی ٹیم میں بھی ابھی تک تین میں سے صرف ایک میچ میں ہی فتح حاصل کرپائی ہے اور اس کے سیمی فائنل کی دوڑ میں شامل رہنے کے لیے فتح بہت ضروری ہے۔
بھارت سے بدترین شکست کے بعد پاکستان ٹیم میں کچھ تبدیلیاں کیے جانے کا امکان ہے تاہم آسٹریلوی ٹیم میں کسی تبدیلی کا امکان نہیں ہے۔
دونوں ٹیموں کے مابین میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈیڑھ بجے شروع ہوگا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں




















