Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

فیس بُک صارفین کے لئے بڑی خوشخبری

دنیا کی سب سے بڑی سوشل ویب سائٹ فیس بُک صارفین کے لئے بڑی خوشخبری آ گئی ہے۔

میٹا نے چینلز نامی فیچر کو واٹس ایپ کے بعد فیس بُک اور میسنجر میں بھی متعارف کرانے کا اعلان کردیا ہے۔

یہ فیچر آئندہ چند ہفتوں میں صارفین کو دستیاب ہوگا / فوٹو بشکریہ میٹا

میٹا کی جانب سے ایک بلاگ پوسٹ میں بتایا کہ آنے والے ہفتوں میں فیس بُک اور میسنجر پر بھی چینلز کا فیچر صارفین کو دستیاب ہوگا۔

انسٹاگرام اور واٹس ایپ پر صارفین چینلز کے ذریعے ٹیکسٹ، فوٹوز، ویڈیوز، اسٹیکرز اور پولز بڑے پیمانے پر لوگوں سے شیئر کر سکتے ہیں۔

چینلز کو لوگ فالو کر سکتے ہیں مگر اس پر خود کچھ پوسٹ نہیں کر سکتے۔

میٹا کے مطابق فیس بک پر یہ فیچر پیجز کے لیے دستیاب ہوگا اور ابھی اس کی آزمائش ایسے صارفین میں کی جارہی ہے جو سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر پیجز کو چلاتے ہیں۔

انسٹاگرام اور واٹس ایپ چینلز کا فیچر کافی پسند کیا گیا ہے جس سے لوگوں کو اپنے پسندیدہ موضوعات کے بارے میں جاننے کا موقع ملتا ہے یا وہ معروف شخصیات کی اپ ڈیٹس پر نظر رکھ پاتے ہیں۔

واٹس ایپ اور انسٹاگرام پر مختلف شخصیات کے چینلز کے فالوورز کی تعداد کروڑوں میں ہے۔

اس فیچر کی مقبولیت کو دیکھ کر میٹا نے اسے اپنے سب سے بڑے سوشل میڈیا پلیٹ فارم کا حصہ بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں