Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

نوازشریف کی ایون فیلڈ اور العزیزیہ ریفرنسز اپیلیں بحال کرنے کی درخواستیں دائر

سابق وزیراعظم میاں نوازشریف نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں ایون فیلڈ اورالعزیزیہ ریفرنسز اپیلیں بحال کرنے کی درخواستیں دائر کر دیں۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد میاں نوازشریف نےایڈووکیٹ امجد پرویز کے ذریعے اسلام آباد ہائی کورٹ میں ایون فیلڈ اورالعزیزیہ ریفرنسزاپیلیں بحال کرنے کی درخواستیں دائرکیں۔

نواز شریف کی جانب سے درخواست میں استدعا کی گئی کہ اپیلوں کو بحال کرکے میرٹ پر دلائل سننے کے بعد فیصلہ کیا جائے۔

ایون فیلڈ اور العزیزیہ ریفرنس میں سزا کے خلاف اپیلیں بحال کرنے کی استدعا کی گئی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے عدم پیروی پر دونوں اپیلیں خارج کر دی تھیں۔

نوازشریف کل اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش ہوں گے، عدالت نے انھیں 24 اکتوبر تک حفاظتی ضمانت دے رکھی ہے۔

مسلم لیگ ن کے قائد اسلام آباد سے مری بھی جائیں گے۔ نوازشریف مری میں دو سے تین روز قیام کے دوران اہم ملاقاتیں کریں گے۔

مرکزی رہنماؤں سے پارٹی امور اور الیکشن کی تیاری پر بھی مشاورت کریں گے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

متعلقہ خبریں