Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پی ایس ایل سیزن 9 کی تاریخ سامنے آگئی

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا اگلا ایڈیشن 8 فروری سے 24 مارچ تک کھیلا جائے گا۔

پاکستان سپر لیگ سیزن 9 کے لیے غیر ملکی کھلاڑیوں کی رجسٹریشن کا عمل شروع ہوگیا ہے جب کہ اگلا ایڈیشن سال 2024 میں 8 فروری سے 24 مارچ تک کھیلا جائے گا۔

اس حوالے سے بورڈ کی جانب سے ایک اعلامیہ جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ قومی کھلاڑیوں کی تجدید کو جلد حتمی شکل دی جائے گی۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ تجدید کے بعد کھلاڑیوں کی ٹریڈ اور برقرار رکھنے کا عمل شروع ہوگا جس کے مکمل ہونے کے بعد دسمبر میں نیشنل ٹی ٹوئنٹی کے اختتام پر پی ایس ایل کا ڈرافٹ شیڈول ہوگا۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل 8 کا فائنل ملتان سلطانز اور لاہور قلندرز کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا تھا جس میں لاہور قلندرز نے 1 رنز سے جیت اپنے نام کرکے پی ایس ایل کا ٹائٹل دوسری مرتبہ اپنے نام کیا۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں