قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم پر جاری تنقید کے بعد نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن ان کے حق میں میدان میں آگئے۔
ورلڈکپ میں پاکستان ٹیم کی مسلسل ناکامی کے بعد کپتان بابر اعظم کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے جب کہ افغانستان کے خلاف شکست کے بعد تنقید میں مزید اضافہ ہوا ہے۔
قومی ٹیم ٹورنامنٹ میں اب تک 5 میچز کھیل چکی ہے جس میں 3 میں انہیں ناکامی اور 2 میں کامیابی حاصل ہوئی ہے جب کہ قومی ٹیم کو بھارت، آسٹریلیا اور افغانستان سے شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کپتانی بابراعظم کے بس کی بات نہیں، سابق کھلاڑی پھٹ پڑے
ایسے حالات میں نیوزی لینڈ کے کپتان اور انجری کے باعث ورلڈکپ سے باہر ہونے والے کین ولیمسن کا بابر اعظم کے حق میں بیان سامنے آیا ہے۔
مڈل آرڈر بلے باز نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر جاری بیان میں کہا ’’بابراعظم آپ کے لیے بے حد احترام!!! آپ ہر چیز کے مستحق ہیں، یہ وقت بھی گزر جائے گا اور مشکل وقت ہمیں بہت کچھ سیکھا دیتا ہے، مضبوط رہو‘‘۔
https://twitter.com/kanWilliamson_/status/1717140082879263006
واضح رہے کہ سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر مداحوں کی جانب سے بابر اعظم کے حق میں ’’بیہائینڈ یو بابر اعظم‘‘ ٹرینڈ کررہا ہے جس میں صارفین ان سے محبت کا اظہار کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔
Babar Azam – The Pride of Pakistan 🇵🇰 #BehindYouBabarAzam
— Nawaz 🏏 (@Rnawaz1888) October 25, 2023
We will always #BehindYouBabarAzam pic.twitter.com/0bVi7ms8zr
— Burhan (@BurhanTahir56) October 24, 2023
Retweet this if you are still supporting Babar Azam.#BehindYouBabarAzam | #BabarAzam𓃵
— Nawaz 🏏 (@Rnawaz1888) October 25, 2023
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں




















