Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ورلڈکپ 2023: سری لنکا اور انگلینڈ آج ایونٹ میں بقاء کی جنگ لڑیں گے

ورلڈکپ 2023  میں آج سری لنکا اور انگلینڈ  اپنے بقاء کی جنگ لڑیں گے۔

تفصیلات کے مطابق  ورلڈکپ 2023   کے پچیسویں میچ میں آج دفاعی چیمپئن انگلینڈ اور سری لنکا کی ٹیمیں  بنگلور میں مدمقابل آئیں گی۔

انگلینڈ اور سری لنکا کو سیمی فائنل کی دوڑ میں باقی رہنے کے لیے اس میچ میں لازمی فتح درکار ہے۔شکست خوردہ سیمی فائنل میں رسائی کی دوڑ سے  باہر ہوجائے گی۔

دونوں ٹیمیں اب تک چار میچز میں سے صرف ایک فتح حاصل کرکے دو پوائنٹس کے ساتھ ساتویں اور آٹھویں پوزیشن پر ہیں۔

رواں ایونٹ میں دفاعی چیمپئن انگلینڈ  کی پہلے میچ میں شکست سے قبل آخری مرتبہ دفاعی چیمپئن کو افتتاحی میچ میں شکست 1999 میں ہوئی تھی جب انگلینڈ نے سری لنکا کو شکست سے دوچار کیا تھا۔

تاہم اس کے بعد سے اب تک سری لنکا اور انگلینڈ چار مرتبہ مدمقابل آچکے ہیں اور چاروں مرتبہ سری لنکن ٹیم فاتح رہی۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں