چیف جسٹس آف سپریم کورٹ جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے سپریم جوڈیشل کونسل کا اہم اجلاس طلب کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسٰی کی سربراہی میں جوڈیشل کونسل کا اجلاس کل دن ساڑھے گیارہ بجے ہوگا۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں کونسل میں ججز کیخلاف زیر التواء شکایات پر غور کیا جائے گا، جوڈیشل کونسل میں اس وقت دو درجن سے زائد شکایات زیر التوا ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جوڈیشل کونسل میں جسٹس سردار طارق مسعود، جسٹس اعجاز الاحسن شامل ہیں جبکہ چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس امیر بھٹی، چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ جسٹس نعیم اختر افغان بھی کونسل کے ممبر ہیں۔
اگرآپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔




















