سندھ ہائی کورٹ میں لاپتا افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں کےمعاملے پرسندھ پولیس کی جانب سے پیش رفت رپورٹ عدالت میں پیش کی گئی۔
سندھ ہائی کورٹ میں مختلف علاقوں سے لاپتا افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سماعت ہوئی۔ پولیس کی جانب سے پیش رفت رپورٹ عدالت میں پیش کی گئی۔
پولیس کی جانب سے پیش کردہ رپورٹ میں کہا گیا کہ مومن آباد کے علاقے سے لاپتا شہری عمران اختر واپس آچکا ہے، سعود آباد کے علاقے سے لاپتا محمد ساجد واپس آچکا ہے۔
وکیل کوغیر قانونی حراست میں رکھنے پرعدالت نے ایس ایس پی ویسٹ کو طلب کرلیا، عدالت نے ایس ایس پی ویسٹ کو 2 نومبر کو رپورٹ کے ساتھ پیش ہونے کا حکم دے دیا۔
پولیس کئ مطابق زمان ٹاؤن سے لاپتا انور کو ایم پی او کے تحت نظر بند کیا گیا تھا، انورکو اب رہا کردیا گیا ہے، اس کے ساتھ ہی عدالت نے تین لاپتا افراد کی بازیابی پر درخواستین نمٹادی۔
سندھ ہائی کورٹ نے دیگرلاپتا افراد کی بازیابی سے متعلق وفاقی، صوبائی محکموں سے رپورٹ طلب کرلی۔
اگرآپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔




















