Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

آئی سی سی نے پاک جنوبی افریقہ میچ میں بڑی غلطی تسلیم کرلی

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے پاک جنوبی افریقہ میچ میں ڈی آر ایس کی غلطی کو تسلیم کرلیا ہے۔

پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ٹیموں کے درمیان گزشتہ روز آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈکپ کا 26 واں میچ کھیلا گیا جس میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد جیت جنوبی افریقہ کے نام رہی۔

میچ کے 19 ویں اوور میں اسامہ میر کی گیند جنوبی افریقی بلے باز رسی وین ڈر ڈوسن کے پیڈ پر لگی جس پر اسامہ میر کی اپیل پر امپائر نے آؤٹ قرار دیا تاہم ریونیو لینے پر انہیں ناٹ آؤٹ قرار دیا۔

آئی سی سی کا ریویو پر اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پہلے دکھائے گئے ڈی آر ایس ری پلے میں غلطی تھی جب کہ دوسرا ڈی آر ایس ری پلے درست تھا اس لیے وین ڈر ڈوسن کو 21 رنز پر آؤٹ قرار دیا گیا کیونکہ اسامہ میر کی فلیپر گیند سیدھی وکٹوں کو چھو رہی تھی۔

خیال رہے کہ جنوبی افریقہ کے خلاف میچ میں ناقص امپائرنگ اور غلط فیصلوں نے پاکستان کو بہت نقصان پہنچایا ہے جس پر کرکٹ کے حلقوں سمیت شائقین کرکٹ نے خوب تنقید کی ہے۔

میچ کے 46 ویں اوور میں حارث رؤف کی ایک گیند کریز سے باہر وائیڈ بولڈ ہوئی جو شمسی کے پیڈ پر جالگی اور آن فیلڈ امپائر نے اسے ناٹ آؤٹ قرار دیا جب کہ ڈی آر ایس پر امپائر کال نے انہیں بچالیا تھا۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں