Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سندھ سیکریٹریٹ پر راکٹ حملہ کیس کا 29 برس بعد فیصلہ، ملزمان بری

کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے سندھ سیکریٹریٹ پر راکٹ لانچرسے حملے کے مقدمے کا 29 برس بعد فیصلہ سنادیا۔

اے ٹی سی کورٹ نے دورانِ سماعت حکم دیا کہ ملزمان کسی اور مقدمہ میں نامزد نہیں تو انھیں رہا کیا جائے۔

پراسیکیوشن نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان نے 1995 میں سندھ سیکریٹریٹ پر راکٹ لانچر سےحملہ کیا تھا، حملے میں اس وقت کے وزرا نثار کھوڑو سمیت دیگر کے دفاتر تباہ ہوگئے تھے۔

پراسیکیوشن کا کہنا تھا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے نے 2016 میں ایم کیو ایم کے فہیم عرف مرچی اور ناصر عرف کھجی کو گرفتار کیا تھا، ملزمان نے کہا کہ وارداتوں کے لئےاسلحہ سعید بھرم فراہم کرتا تھا، ملزمان کے خلاف تھانہ آرٹلری میدان میں مقدمات درج ہیں۔

اگرآپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔

متعلقہ خبریں