پیش گوئیوں کے حوالے سے مشہور امریکی کارٹون ’دی سِمپسنز‘ میں ایلون مسک کیلئے بڑی پیش گوئی کی گئی ہے۔
حال ہی میں نشر ہونیوالی سمپسنز کی قسط میں ایلون مسک کی کمپنیوں ایکس اور سپیس ایکس کے حوالے بڑی پیش گوئی کی گئی ہے۔
سمپسنز کارٹون کے 35 ویں سیزن کی چوتھی قسط مسٹر برنز کے گرد گھومتی ہے جو اپنی محبوبہ کیلئے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر کو خرید لیتے ہیں، وہ اپنی محبوبہ کو بتاتے ہیں کہ کمپنی کے پچھلے مالک نے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کے تباہ ہونے پر اس پلیٹ فارم کو بیچا جو میں نے خرید لیا ہے۔
اس سے قبل فاکس ٹیلی ویژن سے نشر ہونے والے اس کارٹون کی ایک قسط میں ایلون مسک کے ٹوئٹر خریدنے کے متعلق بھی پیشگوئی کی گئی تھی، بعد ازاں انہوں نے 2022 میں 44 ارب ڈالرز کے عوض ٹوئٹر کو خرید لیا تھا۔
خیال رہے کہ صارفین نے سمپسنز کیجانب سے پیشگوئی کے بعد سوشل میڈیا پر چہ مگویاں شروع کرتے ہوئے کارٹون اور ایلون مسک کے ذاتی منصوبوں میں مماثلت کو ڈھونڈنا شروع کردیا تھا۔
ایکس کے ایک صارف نے لکھا ہے کہ سمپسنز نے پیشگوئی میں بتا دیا ہے کہ بین الاقوامی خلائی اسٹیشن ایلون مسک کے ایک راکٹ سے تباہ ہوجائے گا۔
ایک اور صارف نے کہا کہ ایلون مسک کے کسی راکٹ کو بین الاقوامی اسپیس اسٹیشن میں کریش کر کے انکو ایکس فروخت کرنے پر زور دینے کے لیے منصوبہ بنایا جارہا ہے اسکا اعلان سمپسنزمیں ہوا ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں




















