Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

مائیکل وان نے پاکستان کے سیمی فائنل میں پہنچنے کی پیش گوئی کردی

سابق انگلش کرکٹر مائیکل وان نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرے گا۔

آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈکپ میں آج 32واں میچ جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا جس میں جیت جنوبی افریقہ کے نام رہی۔

جنوبی افریقہ نے اس میچ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 وکٹوں کے نقصان پر 357 رنز اسکور کیے جس کے جواب میں نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم 36 ویں اوور میں صرف 167 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

میچ کے اختتام پر سابق انگلش کرکٹر مائیکل وان نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر ٹوئٹ کرتے ہوئے بڑا دعویٰ کردیا ہے۔

انہوں نے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا ’’کولکتہ میں ہونے والا سیمی فائنل میچ پاکستان اور بھارت کے درمیان ہوگا‘‘۔

اس سے قبل ٹوئٹ میں انہوں نے لکھا تھا کہ ’’پاکستان ورلڈکپ سیمی فائنل کی دوڑ میں دوبارہ شامل ہوگیا ہے‘‘۔

واضح رہے کہ پوائنٹس ٹیبل پر قومی ٹیم 6 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر موجود ہے جب کہ نیوزی لینڈ 8 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔

ورلڈکپ میں پاکستان کا اگلا مقابلہ نیوزی لینڈ سے ہوگا جو 4 نومبر کو بنگلورو میں کھیلا جائے گا۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں