Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

توشہ خانہ کیس؛ چیئرمین پی ٹی آئی کی مرکزی اپیل سات نومبر کو سماعت کے لیے مقرر

توشہ خانہ فوجداری کیس اپیل میں اہم پیش رفت، عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کی مرکزی اپیل سات نومبر کو سماعت کے لیے مقررکردی۔ 

اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے کاز لسٹ جاری کر دی، چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری اپیل پر سماعت کریں گے۔

عدالت نے الیکشن کمیشن کو اپیل میں نوٹس جاری کررکھے ہیں جبکہ چیئرمین پی ٹی آئی نے 5 اگست کے ٹرائل کورٹ کے فیصلے کو چیلنج کر رکھا ہے۔

واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی سزا معطل کر رکھی ہے۔

اگرآپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔

ٹوئٹر پرہمیں فالوکریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اورحالات سے باخبررہیں۔

متعلقہ خبریں