ورلڈکپ 2023 میں بھارت کے حق میں ہونے والے بعض متنازع فیصلوں سے کئی سوالات جنم لینے لگے۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کھیلے گئےمیچ میں بھارت نے جنوبی افریقا کو صرف 83 رنز پر ڈھیر کرکے 243 رنز کے بڑے مارجن سے فتح حاصل کی۔
اس میچ میں دو اہم مگر متنازع فیصلے بھارت کے حق میں دیے گئےجو کرکٹ ماہرین اور شائقین کرکٹ کے مطابق جنوبی افریقا کے حق میں جانے چاہیے تھے۔
124 کے مجموعی اسکور پر ویرات کوہلی کیشو مہاراج کی گیند پر کوئنٹن ڈی کوک کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے لیکن امپائر نے ناٹ آؤٹ قرار دیا۔
ریویو لیے جانے پر الٹرا ایج ٹیکنالوجی پر واضح اسپائک نظر آیا تاہم امپائر نے اسے ماننے سے انکار کرتے ہوئے ناٹ آؤٹ دیے جانے کا فیصلہ برقرار رکھا۔
I believe the trophy is rightfully the BCCI's and should be awarded immediately. Furthermore, it's time to dissolve the ICC and transfer all governance to the BCCI. #CricketGovernance #BCCI #ICC #indiavssa #BCCICricketWorldCup pic.twitter.com/cAlOXMCQ52
— Asad Younis Tanoli (@tanolipak) November 5, 2023
ایک بھارتی صحافی نے اس فیصلے کے خلاف ٹوئیٹ میں لکھا’یہ ٹورنامنٹ بک گیا ہے‘۔
This tournament is SOLD man! 🧐🧐🧐🧐#INDvsSA pic.twitter.com/JId6wslKd1
— Himanshu Pareek (@Sports_Himanshu) November 5, 2023
جنوبی افریقی اننگ میں 40 کے مجموعی اسکور پر بھارت نے رویندرا جدیجا کی گیند پر ان فارم بلے باز ہینرچ کلاسن کے خلاف ایل بی ڈبلیو کے لیے ریویو لیا۔
ریویو میں گیند کا امپیکٹ اور پچنگ امپائر کال پر جانا چاہیئے تھا تاہم وہ ان لائن قرار دیا گیا۔
How the hell was this given out?
Clearly less than half of the ball is hitting him in line. Give this World Cup to India already.Well Paid BCCI.#INDvsSA pic.twitter.com/3jchzoIDax
— Heisenberg (@rovvmut_) November 5, 2023
کرکٹ ماہرین اور شائقین نے اس ریویو کو متنازع قرار دیتے ہوئے اس پر کڑی تنقید کی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں




















