Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کرکٹ کی تاریخ کا انوکھا کیچ، دیکھنے والے اپنی ہنسی نہ روک سکے

مقامی کرکٹ میچ میں وکٹ کیپر نے انوکھا کیچ پکڑ کر سب کو ہنسنے پر مجبور کردیا۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس میں وکٹ کیپر کو انوکھا اور دلچسپ کیچ پکڑتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔

مقامی کرکٹ میچ جاری تھا کہ بلے باز نے ڈرائیو شاٹ کھیلنے کی کوشش کی لیکن گیند بلے کے بیرونی کنارے سے لگ کر وکٹ کیپر کے پاس چلی گئی۔

وکٹ کیپر نے جب گیند کو پکڑنے کی کوشش کی تو گیند غیر متوقع طور پر ان کی کمر پر چلی گئی جس کے بعد وہ سینے کے بل لیٹ گئے اور گیند کمر پر ہی رک گئی جسے وکٹ کیپر نے ہاتھ سے روک لیا۔

یہ منظر دیکھ کر وہاں موجود تمام کھلاڑیوں کی ہنسی چھوٹ گئی جب کہ اس طرح کے کیچز کرکٹ کی تاریخ میں کم ہی دیکھے گئے ہیں۔

متعلقہ خبریں