Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سابق ڈی جی ایس بی سی اے کےوارنٹ گرفتاری جاری

سندھ ہائی کورٹ نے عدالتی احکامات پرعملدرآمد نہ کرنے پرسابق ڈی جی ایس بی سی اے یاسین شرکے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں کراچی میں غیرقانونی تعمیرات کے خلاف درخواستوں پر سماعت کے دوران عدالتی احکامات پرعملدرآمد نہ کرنے پرعدالت نے سابق ڈی جی ایس بی سی اے یاسین شرکے وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔

جسٹس ندیم اخترنے کہا کہ غیرقانونی تعمیرات مسمارکی، نہ ملوث افسران کے خلاف کارروائی کی گئی، غیر قانونی تعمیرات میں ملوث افسران کے خلاف شوکاز کے بعد کوئی کارروائی ہی نہیں کی گئی، اس کا مطلب تو یہی ہے کے شوکاز وغیرہ صرف عدالت کی آنکھوں میں دھول جھونکنا ہے۔ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی ایک تو کوئی کام نہیں کرتا اور کرپٹ لوگوں کو اہم عہدوں پر بٹھایا ہوا ہے۔

جسٹس ندیم اختر نے اسحاق کھوڑو کی سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ ڈی جی صاحب! آپ کو تو اسی وقت معطل ہونا چاہیے اسی وقت جس پر ڈی سی ایس بی سی اے نے جواب دیا کہ سرہم نے انجینئرعامر خان کو معطل کر دیا تھا۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ معطل کیا ہوتا ہے؟ اس کو تو نوکری سے برطرف کردینا چاہیے تھا، معطلی کوئی سزا ہوتی ہے؟ یہ تو اپنی پوری تنخواہ اور مراعات لے رہا ہے۔

جسٹس ندیم اخترنے ڈپٹی ڈائریکٹرشاہد شیخ کو روسٹرم پر طلب کرتے ہوئے استفسارکیا کہ کہ آپ کا ارادہ ہے غیرقانونی تعمیرات کو مسمار کرنے کا؟ جس پرشاہدشیخ نے جواب دیا کہ جی سرانشااللہ! ایک مہینے کا ٹائم دیں میں پیش رفت رپورٹ جمع کرادوں گا۔

عدالت نے کہا کہ آپ کوئی کام بھی کریں گے یا آفس میں بیٹھ کر صرف انشاء اللہ، انشاء اللہ کرتے رہیں گے۔

سندھ ہائی کورٹ نے ڈی جی ایس بی سی اے کو فوری طور پر عدالتی احکامات پر عملدرآمد کرنے کا حکم دیتے ہوئےغیرقانونی تعمیرات میں ملوث افسران کے خلاف کارروائی کرکے پیش رفت رپورٹ طلب کرلی۔

عدالت نے درخواستوں کی سماعت 4 ہفتے کے لیےملتوی کرتے ہوئے کہا کہ ملوث افسران کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی نہیں کی تو ہم آپ کے خلاف کارروائی کرینگے۔

اگرآپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج  https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کولائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

متعلقہ خبریں