Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستان کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ مورنے مورکل مستعفی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ مورنے مورکل اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق  پاکستان کرکٹ ٹیم کے  بولنگ کوچ مورنے  مورکل کا سفر پی سی بی کے ساتھ ختم  ہوگیا۔

مورنے مورکل نے پی سی بی کو اپنے فیصلے سے آگاہ کردیا ۔

رواں سال جون میں مورنے  مورکل کا پی سی بی کے ساتھ چھ ماہ کا کنٹریکٹ ہوا تھا جو دسمبر میں ختم ہونا تھا۔

مورنے  مورکل اب جنوبی افریقا کے ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں مصروف  ہوں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مورنے  مورکل کے بعد عمر گل  بولنگ کوچ کے عہدے کے  لیے مضبوط امیدوار  ہیں۔

واضح رہے کہ عمر گل نے پاکستان کے لیے 47 ٹیسٹ میچز میں 163 وکٹیں ، 130 ون ڈے میچز میں 179 وکٹیں اور 60 ٹی ٹوئنٹی میچز میں 85 وکٹیں حاصل کیں۔

ان کا شمار ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کے بہترین بولرز میں ہوتا ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں