Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

معلومات ویب سائٹ پرشائع نہ کرنے کیخلاف درخواست کی سماعت4 ہفتوں تک ملتوی

عدالت نے کہا کہ درخواست گزارچاہتے ہیں یہی معلومات ویب سائٹ پربھی شایع کردیں، اے اے جی نے بتایا کہ ہم نے بنیادی معلومات ویب سائٹ پرلگا دی ہے۔

سندھ ہائیکورٹ میں سندھ کے سرکاری محکموں میں معلومات تک رسائی اورمعلومات ویب سائٹ پرشائع نہ کرنے کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔

درخواست گزار مرتضیٰ کھوڑونے دلائل دیے کہ سندھ کی بیوروکریسی عدالتی حکم پرعملدرآمد نہیں کررہی ہے، چیف سیکریٹری، چیئرمین سندھ انفارمیشن کمیشن بھی عدالتی حکم پرعملدرآمد نہیں کر رہے ہیں۔

ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے سماعت کے دوران جواب دیا کہ بنیادی معلومات ہم نے ویب سائٹ پر شائع کردی ہیں۔

درخواست گزارنے مؤقف اپنایا کہ ایک بھی حلف نامہ جمع نہیں کرایا گیا، ان کے پاس پبلک باڈیزکی فہرست ہی نہیں ہے، ہرضلع میں سندھ انفارمیشن کمیشن کا دفترقائم کرنا تھا، عدالت نے حکم دیا تھا کہ سیکریٹریز ذاتی حلف نامے جمع کروائیں، انہوں نے صرف اسٹیٹمںنٹ جمع کرایا ہے۔

مرتضٰی کھوڑونے کہا کہ تمام پبلک باڈیزاورہرمحکمے کی معلومات ویب سائٹ ہونی چاہیں، کسی بھی ویب سائٹ پرانہوں نے کہیں پر بجٹ، اخراجات کا نہیں بتایا۔

وکیل سندھ حکومت نے کہا کہ عدالتی حکم پرکب کا عملدرآمد ہوچکا ہے جس پرعدالت نے کہا کہ درخواست گزارچاہتے ہیں یہی معلومات ویب سائٹ پربھی شایع کردیں، اے اے جی نے بتایا کہ ہم نے بنیادی معلومات ویب سائٹ پرلگا دی ہے۔

عدالت نے سندھ حکومت کو ہدایت کی کہ سندھ حکومت نےعدالتی احکامات پرکیا عمل درآمد کیا ہے درخواست گزارکوتحریری طور پرآگاہ کریں۔

سندھ ہائی کورٹ نے درخواست کی مزید سماعت چارہفتوں کے لیے ملتوی کردی۔

اگرآپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج  https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کولائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

متعلقہ خبریں