Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

مبینہ جعلی پولیس مقابلے میں نوجوان کی ہلاکت کا مقدمہ، پولیس اہلکارکی ضمانت مسترد

عدالت نے مبینہ جعلی پولیس مقابلےمیں نوجوان کی ہلاکت کے مقدمے میں پولیس اہلکارکی ضمانت مسترد کردی۔

سندھ ہائیکورٹ میں نیو ٹاون میں مبینہ جعلی پولیس مقابلے میں نوجوان کی ہلاکت کے مقدمے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔

عدالت نے پولیس اہلکارعبدالقادر کی درخواست ضمانت مسترد کرتے ہوئے ٹرائل کورٹ کو دو ماہ میں کیس کے فیصلے کا حکم دے دیا۔

سرکاری وکیل نے مؤقف اپنایا کہ کیس میں اب تک سات گواہان کے بیانات ریکارڈ ہوچکے ہیں، ملزم پولیس اہلکار کی چارمرتبہ ماتحت عدالت سے درخواست ضمانت مسترد ہوچکی ہے۔

وکیل ملزم نے کہا کہ ملزم دوسال سے جیل میں ہے دیگرشریک ملزمان ضمانت پر رہا ہیں، ملزم عبد القادرسے امتیازی سلوک کیا جارہا ہے۔

پراسکیویشن نے کہا کہ پولیس اہلکاروں پر2021 میں فیضان مدینہ کے قریب نوجوان شیرازکو جعلی پولیس مقابلے میں ہلاک کرنے کا الزام ہے۔

مدعی مقدمہ کا کہنا تھا کہ پولیس اہلکاروں نے جھگڑے کے بعد زخمی کیا اور کئی گھنٹے تک اسپتال نہیں جانے دیا۔

پولیس کے مطابق پولیس اہلکاروں کے خلاف نیو ٹاؤن تھانے میں مقدمہ درج ہے۔

اگرآپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج  https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کولائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

متعلقہ خبریں