Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ورلڈکپ سیمی فائنل میں شکست پہ کوئنٹن ڈی کوک کا ون ڈے کیریئر اختتام پذیر

ورلڈکپ 2023 کے سیمی فائنل  میں شکست  کے بعد کوئنٹن ڈی کوک کا ون ڈے انٹرنیشنل کیریئر اختتام پذیر ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقا کے مایہ ناز وکٹ کیپر بلے باز آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گئے سیمی فائنل کے بعد  ون ڈے کرکٹ سے ریٹائر  ہوگئے۔

انہوں نے رواں ورلڈکپ ایڈیشن میں کچھ نئے ریکارڈز قائم کیے اور کچھ ریکارڈز برابر  بھی کیے۔

کوئنٹن ڈی کوک  رواں ورلڈکپ کے 10 میچز میں 594 رنز بناکر ویرات کوہلی کے بعد دوسرے نمبر ہیں۔ وہ ورلڈکپ کے ایک ایڈیشن میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی بھی بن گئے ہیں۔

انہوں نے رواں ورلڈکپ کے ایک میچ میں چھ کیچز پکڑ آسٹریلیا کے ایڈم گلکرسٹ اور پاکستان کے سرفراز احمد کا ریکارڈ بھی برابر کیا۔

کوئنٹن ڈی کوک نے جنوبی افریقا کی جانب سے 155  ون ڈے میچز میں 45.74 کی اوسط سے 6770 رنز بنائے۔انہوں نے 21 سنچریز اور 30 نصف سنچریز بھی بنائیں۔

یاد رہے کہ کوئنٹن ڈی کوک ٹیسٹ کرکٹ سے 2021 میں ہی ریٹائر ہوچکے ہیں۔ وہ اب صرف ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں جنوبی افریقی ٹیم کی نمائندگی کریں گے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں