Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

چیئرمین پی ٹی آئی کا 190ملین پاؤنڈ کیس میں چار روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

اڈیالہ جیل راولپنڈی میں چیئرمین پی ٹی آئی کا 190 ملین پاؤنڈ کیس میں چار روزہ فزیکل ریمانڈ منظورکرلیا گیا۔ 

پراسیکیوٹرنیب کے مطابق عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کو 21 نومبرتک ہمارے حوالے کیا ہے، نیب طے کرے گا اب انویسٹیگیشن کیسے کرنی ہے۔

تحریکِ انصاف کے چیئرمین کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل نیب کیس کی سماعت جج محمد بشیرنے کی۔

سماعت کے آغاز میں وکیل شیراز رانجھا نے چیئرمین پی ٹی آئی سے جیل میں اہلیہ بشری بی بی، بہنوں کی ملاقات کے لیے درخواست دائرکی جس جج احتساب عدالت نے کہا کہ فیملی سے ملاقات کی درخواست کو بھی آج جیل میں سن لینگے۔

وکیل درخواست گزار کا مؤقف تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی 190 ملین پاؤنڈ کیس میں گرفتار ہیں، چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ، انکی تین بہنیں جیل میں ملنا چاہتی ہیں۔ چیئرمین پی ٹی آئی سے فیملی ممبران کی ملاقات کی اجازت دی جائے۔

سماعت سے قبل چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل سردار لطیف کھوسہ نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ بشری بی بی کی آج ہم نے ضمانت قبل از گرفتاری مانگی ہوئی ہے، نیب کی جانب سے چیئرمین پی ٹی آئی کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی ویسے بھی جوڈیشل ریمانڈ پر ہیں۔

اگرآپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج  https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کولائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

متعلقہ خبریں