Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

چیٹ جی پی ٹی کے سی ای او عہدے سے فارغ

چیٹ جی پی ٹی کے سی ای او سیم آلٹمین کو کمپنی کے بورڈ نے عہدے سے فارغ کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بورڈ کے اراکین کا کہنا ہے کہ وہ سیم آلٹمین کے کمپنی کی قیادت کرنے کی اہلیت پر اعتماد کھو چکے ہیں، آلٹمین اپنے رابطوں کے دوران مسلسل کھل کر بات نہیں کرتے جس کی وجہ سے ان کی ذمہ داریاں نبھانے کی صلاحیت متاثر ہوتی ہے۔

سیم آلٹمین کا سوشل میڈیا پوسٹ میں کہنا تھا کہ “ان کا کمپنی میں اچھا وقت گزرا، چیٹ جی پی ٹی نے مجھے ذاتی طور پر بہت تبدیل کیا اور امید ہے اس نے دنیا کو بھی تھوڑا بہت تبدیل کیا ہے جبکہ مجھے کمپنی میں ہونہار لوگوں کے ساتھ کام کرنا پسند آیا ہے”۔

انہوں نے کہا کہ “اس کے بعد وہ مستقبل میں کیا کریں گے اس سے متعلق وہ بعد میں آگاہ کریں گے”۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں