پارک کی زمین پرغیرقانونی تعمیرات کے کیس میں کے ڈی اے، ایس بی سی اے اورایس ایس پی ملیرسےجواب طلب کرلیا گیا۔
سندھ ہائیکورٹ میں پارک کی زمین پرغیر قانونی تعمیرات کے خلاف درخواست کی سماعت کرتے ہوئےعدالت نے ڈی جی کے ڈی اے، ایس بی سی اے اور ایس ایس پی ملیرسے 6 دسمبر کو جواب طلب کرلیا اورعدالت نے بلڈر کو تعمیرات روکنے کا حکم بھی دیا۔
عرفان عزیز ایڈووکیٹ نےدرخواست میں عدالت کو بتایا کہ بلڈر1300 گز کے رفاہی پلاٹ پر قبضہ کرکے تعمیرات کررہا ہے، بلڈر نے ایس ٹی 2 پر غیر قانونی تعمیرات شروع کردی ہیں۔
وکیل درخواست گزارنے مؤقف اپنایا کہ متعلقہ محکموں میں جعلی دستاویزات جمع کراکے اجازت نامے حاصل کیے، خدشہ ہے رفاعی پلاٹ پر تعمیرات کرکے کمرشل مقاصد کے لیے استعمال کیا جائے گا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کولائک کریں۔ ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔




















