Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ایون فیلڈ اورالعزیزیہ ریفرنسزکی سماعت سےمتعلق قواعد و ضوابط کا سرکلرجاری

سابق وزیراعظم نوازشریف کی ایون فیلڈ اور العزیزیہ ریفرنسز میں سزا کیخلاف اپیلوں میں ہائیکورٹ پیشی کے موقع پراسلام آباد ہائی کورٹ کے رجسٹرارآفس نے قواعد و ضوابط سے متعلق سرکلر جاری کردیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے رجسٹرارآفس کی جانب سے جاری سرکلرمیں کہا گیا کہ چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب 21 نومبر کو اپیلوں پر سماعت کریں گے، آئی جی اسلام آباد نواز شریف کی پیشی کے موقع پر مناسب سیکیورٹی انتظامات کو یقینی بنائیں۔

سرکلرکے مطابق کمرہ عدالت نمبرایک میں داخلہ رجسٹرار آفس کی جانب سے جاری سیکیورٹی پاسزسے مشروط ہوگا، درخواست گزارکی قانونی ٹیم کے 15 وکلا کو کمرہ عدالت میں داخلے کی اجازت ہوگی، اٹارنی جنرل اورایڈووکیٹ جنرل کے 5، 5 سرکاری وکلاء کو کمرہ عدالت میں داخلہ کی اجازت ہوگی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے سرکلرمیں کہا گیا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے 30 صحافیوں کو کمرہ عدالت میں داخلے کی اجازت ہوگی، اسلام آباد ہائیکورٹ کے ملازمین ان انٹری پاسزسے مستثنیٰ ہوں گے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/  کولائک کریں۔ ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

متعلقہ خبریں