Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

لاپتا افراد کے کیس میں آئی جی سندھ، محکمہ داخلہ و دیگر سے15دسمبرکوجواب طلب

لاپتا افراد کے کیس میں عدالت نے آئی جی سندھ، محکمہ داخلہ اور دیگر سے 15 دسمبرکوجواب طلب کرلیا۔

سندھ ہائیکورٹ میں پندرہ سے زائد لاپتا افرادکی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سماعت کے دوران لاپتا افرادکی تفتیش کرنے والے افسران کے تواترسے تبادلوں پرعدالت نے برہمی کا اظہارکیا۔

جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹونے کہا کہ آئی جی سندھ کو بتائیں لاپتا افراد کی تحقیقات کرنے والے تفتیشی افسران کے غیر ضروری تبادلے نہ کریں، جدید دور میں روایتی طریقہ کار کے بجائے ماڈرن ڈیوائسز کی مدد سے لاپتا افراد کا سراغ لگائیں، آج کل ماڈرن ڈیوائسز کا دور ہے ہر طرح سے جائزہ لیا جاسکتا ہے۔

عدالت نے کہا کہ لاپتا افرادکی کی والدہ اور بجے بہت پریشان ہیں، اہلخانہ برسوں سے عدالتوں کے چکرکاٹ رہے ہیں۔

تفتیشی افسرنے بتایا کہ لاپتا شہری مشتاق کا تعلق سیاسی جماعت سے تھا اوراس کی ذاتی دشمنی بھی تھی، مشتاق پرمختلف تھانوں میں مقدمات بھی درج تھے، جس پر عدالت نے کہا کہ ابھی تو تلاش کریں، ایف آئی اے سے ٹریول ہسٹری لیں، معلوم کریں کہاں گیا؟

اہل خانہ لپتا شہری نے عدالت سے کہا کہ جو بھی جرم کیا ہمارے سامنے جیل میں ڈالا جائے سزا دی جائے، ا8،10 سال سے عدالتوں کے چکر کاٹ رہے ہیں، بچوں کو کیا جواب دیں ان کے باپ کہاں گئے۔

عدالت نے آئی جی سندھ، محکمہ داخلہ اور دیگر سے 15 دسمبر کو جواب کے علاوہ وفاقی حکومت سے بھی تازہ رپورٹ طلب کرلی۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/  کولائک کریں۔ ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

متعلقہ خبریں