چیف جسٹس پاکستان نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کے پی کے پولیس کی تفتیش کا معیارانتہائی بدترین ہے، کہا جاتا ہے کے پی پولیس میں اصلاحات ہوئی۔
سپریم کورٹ نے دو قتل کے وکیل نامی ملزم کی درخواست مسترد کرتے ہوئے سماعت کے دوران کے پی کے پولیس کی تفتیش پر سخت برہمی کا اظہارکیا۔
چیف جسٹس پاکستان قاضی فائزعیسٰی نے کہا کہ دو افراد کا قتل تین افرد زخمی ہوئے۔ پولیس نے اتنے بڑے واقعات کی کیا تفتیش کی۔ کے پی کے پولیس میں ریفارمز کا بہت سنا تھا۔
سپریم کورٹ نے دوہرے قتل کے ملزم کی درخواست مسترد کردی
عدالت کا خیبر پختو نخوا پولیس کی تفتیش پر سخت برہمی کا اظہار
براہ راست دیکھیں:https://t.co/f7VgXI9kef#BOLNews #SupremeCourt pic.twitter.com/XcyrMPJoJT— BOL Network (@BOLNETWORK) November 21, 2023
چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ کے پی کے پولیس کی تفتیش کا معیارانتہائی بدترین ہے۔ کہا جاتا ہے کے پی پولیس میں اصلاحات ہوئی۔ کہاں خیبر پختونخوا پولیس میں ریفارمز ہوئی۔ پولیس نے زخمیوں کے بیانات ہی ریکارڈ نہیں کیے۔
سپریم کورٹ نے ٹرائل کورٹ کو کیس کا التوا کے بغیر فیصلہ کرنے کی ہدایت کردی۔
چیف جسٹس فائزعیسی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سماعت کی، ملزم وکیل پرمردان صدرتھانہ میں دوافراد کے قتل کا مقدمہ درج ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کولائک کریں۔ ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔




















