دنیائے کرکٹ میں عالمی کپ کا آغاز 1975 سے ہوا اور تب سے اب تک ہر 4 سال کے بعد اس کا انعقاد ہوتا آرہاہے۔
تاہم 1992 کے ورلڈکپ سے عالمی کپ کو ایک نئی جہت ملی اور پہلی مرتبہ ٹورنامنٹ کلر کٹ اور راؤنڈ رابن انداز میں کھیلا گیا۔
ہر عالمی کپ میں کئی منفرد ریکارڈز بنتے اور کئی پرانے ریکارڈز ٹوٹتے بھی رہے ہیں۔
ایسا ہی ایک منفرد ریکارڈ جو 1992 کے ورلڈکپ میں بنا تھا اب 31 سال بعد 2023 کے ورلڈکپ میں بھی ہوا۔
آئی سی سی ورلڈکپ 2023 میں ہر ٹیم نے کم از کم ایک میچ جیتا ہے جو 1992 کے ورلڈکپ کے بعد پہلا موقع ہے۔
For the first since the 1992 edition, every team won at least one match at #CWC23 👊
With Australia's victory over India in the final, it meant the circle of parity for all 10 teams was complete ♻ pic.twitter.com/5KgpCOp5Dr
— ICC (@ICC) November 22, 2023
یاد رہے کہ 17 نومبر کو ورلڈکپ 2023 کے فائنل میں آسٹریلیا نے بھارت کو باآسانی 6 وکٹوں سے شکست دے کر چھٹی بار عالمی چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں




















