Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

قتل اور ریپ کی دھمکیاں، آسٹریلوی کھلاڑیوں کا کرکٹ آسٹریلیا سے رابطہ

آئی سی سی ورلڈکپ 2023 میں فتح کے بعد قتل اور ریپ کی دھمکیاں ملنے پر آسٹریلوی کھلاڑیوں  نے کرکٹ آسٹریلیا سے رابطہ کرلیا۔

تفصیلات کے  مطابق  آسٹریلیا نے ورلڈکپ 2023  کے فائنل میں ایونٹ کی ناقابل شکست ٹیم بھارت  کو باآسانی 6 وکٹوں سے شکست دے چھٹی بار عالمی چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا۔

بھارتی شائقین کرکٹ اپنی ٹیم کی شکست پر آگ بگولہ ہوگئے اور انسانیت بھول کر آسٹریلوی کھلاڑیوں کی بیویوں اور چھوٹی بچیوں کو قتل اور ریپ کی دھمکیاں دینے لگے۔

ورلڈکپ فائنل کے مین آف دی میچ ٹریوس ہیڈ کی بیوی اور ایک سالہ بیٹی سمیت گلین میکسویل کی بھارتی نژاد اہلیہ  کو بھی قتل اور ریپ کرنے کی دھمکیاں دی گئیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق آسٹریلوی کھلاڑیوں نے بھارتی شائقین کی طرف سے انہیں اور ان کے اہل خانہ کو موت اور عصمت دری کی دھمکیاں ملنے پر کرکٹ آسٹریلیا کو شکایت درج کرائی ہے۔

دوسری جانب ایک بھارتی صحافی نے دعویٰ کیا ہے کہ کسی آسٹریلوی کھلاڑی نے کرکٹ آسٹریلیا کو دھمکیاں ملنے سے متعلق شکایت درج نہیں کروائی۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں