Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

نوید اکرم چیمہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے مینجر مقرر

پاکستان کرکٹ بورڈ نے نوید اکرم چیمہ کو پاکستان کرکٹ ٹیم کا نیا مینجر مقرر کردیا۔

ورلڈکپ 2023 میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی مایوس کن کارکردگی کے بعد ریحان الحق کو فوری طور پر قومی ٹیم کے مینجر کے عہدے سے ہٹادیا گیا تھا۔

ریحان الحق کو عہدے سے ہٹانے کے بعد منصور رانا کو نیا مینجر مقرر کیا تھا تاہم اب پی سی بی نے نوید اکرم چیمہ کو پاکستان کرکٹ ٹیم کا نیا مینجر مقرر کردیا ہے جب کہ منصور رانا اب اسسٹنٹ مینجر کے فرائض انجام دیں گے۔

منصور رانا اس سے قبل نجم سیٹھی کے دور میں بھی فرائض انجام دے چکے ہیں اور اب دوبارہ ان کی شرکت قومی ٹیم کے لیے فائدہ مند ثابت ہوسکتی ہے۔

یاد رہے کہ قومی ٹیم کے کھلاڑی آج راولپنڈی میں رپورٹ کریں گے اور دورہ آسٹریلیا کے لیے ان کا تربیتی کیمپ کل سے شروع ہوگا۔

6 روزہ تربیتی کیمپ میں دو روزہ پریکٹس میچ بھی کھیلا جائے گا، 18 رکنی پاکستان کرکٹ ٹیم 30 نومبر کو لاہور سے آسٹریلیا کے لیے روانہ ہوگی۔

متعلقہ خبریں