Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بھارت نے آسٹریلیا کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میں شکست دے دی

بھارت نے  ایک ہفتے قبل اسے آئی سی سی ورلڈکپ فائنل میں شکست دینے والی ٹیم آسٹریلیا کو تین ٹی ٹوئنٹی  میچز کی سیریز کے پہلے میچ  میں شکست دے دی۔

تفصیلات کے مطابق وشاکا پٹنم میں کھیلے گئے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ  میں بھارت نے ٹاس جیت کر آسٹریلیا کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔

آسٹریلیا نے   جوش انگلس کی جارحانہ سنچری  (110) کی بدولت مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر208 رنز بنائے۔ اسٹیو اسمتھ 52 رنز بناکر دوسرے نمایاں بلے باز رہے۔

بھارت کی جانب سے پراسیدھ کرشنا اور روی بشنوئی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

تاہم جوش انگلس  کی سنچری رائیگاں گئی اور بھارت نے مہمان ٹیم کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد دو وکٹوں سے شکست دے دی۔

بھارتی کپتان  سوریا کمار یادیو 80 اور ایشان کشن 58 رنز بناکر نمایاں رہے۔

آسٹریلیا کی جانب سے تنویر سنگھا نے 2 جبکہ جیسن بیہرنڈروف، میتھیو شارٹ اور شان ایبٹ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

یہ بھارتی مینز ٹیم کی  جانب سے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں کامیابی سے حاصل کیا جانے والا سب سے بڑا ہدف  ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں