Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

عدالت کی تجارتی سرگرمیاں رات 10 بجے بند کرانے کی ہدایت

لاہور ہائیکورٹ نے اسموگ کے تدارک کے لیے تجارتی سرگرمیاں رات 10 بجے بند کرانے کی ہدایت دے دی۔

تفصیلات کے مطابق جسٹس شاہد کریم نے شہری ہارون فاروق سمیت دیگر کی درخواستوں پر تحریری حکم جاری کر دیا۔

تحریری حکم نامے کے مطابق سی سی پی او لاہور رات دس بجے تجارتی سرگرمیاں بند کروانے کے حکم پر عملدرآمد کروائے، وزیر اعلیٰ کے سیکرٹری سی سی پی او لاہور کو اقدامات کرنے کی بھی ہدایات دیں، اس حوالے سے حکومت نوٹیفکیشن جاری کرے۔

تحریری حکم کے مطابق ہفتے میں دو دن ورک فرام ہوم کا نوٹیفکیشن نجی اداروں بینکوں سمیت جاری کیا جائے، ڈی جی ماحولیات سے آلودگی کے باعث ڈی سیل ہونے والے انڈسٹری یونٹس کو دوبارہ سیل کیا جائے اور ملوث افسران کے خلاف کارروائی کی جائے۔

تحریری حکم کے مطابق گرین بیلٹ پر پارکنگ کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھی جائیں، گرین بیلٹ کو نقصان پہنچانے والے فارم ہاؤس کو گرایا جائے۔

عدالت نے آئندہ سماعت پر فیکٹریوں کو سیل کرنے کی رپورٹ طلب کر لی۔

 

متعلقہ خبریں