Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

دورہ آسٹریلیا کے لیے ٹیم مینجمنٹ اور کوچنگ اسٹاف کا اعلان

پاکستان کرکٹ بورڈ نے دورہ آسٹریلیا کے لیے ٹیم مینجمنٹ اور کوچنگ اسٹاف کا اعلان کردیا ہے۔

دورہ آسٹریلیا کے لیے نوید اکرم چیمہ ٹیم مینجر اور محمد حفیظ ڈائریکٹر پاکستان ٹیم ہوں گے جب کہ انگلینڈ کے سابق بلے باز ایڈم ہولیوک کو بیٹنگ کوچ مقرر کیا گیا ہے۔

سائمن گرانٹ ہیلمٹ ہائی پرفارمنس کوچ مقرر کیے گئے ہیں جب کہ عمرگل فاسٹ بولنگ کوچ اور سعید اجمل اسپن بولنگ کوچ ہوں گے۔

عبدالمجید فیلڈنگ کوچ، منصور رانا اسسٹنٹ ٹیم مینجر اور شاہد اسلم اسسٹنٹ بیٹنگ کوچ مقرر جب کہ ڈریکس سائمین اسٹرینتھ اینڈ کنڈیشننگ کوچ ہوں گے۔

کلف ڈیکن  فزیو تھراپسٹ، طلحہ اعجاز ٹیم انالسٹ ہوں گے جب کہ لیفٹننٹ کرنل (ریٹائرڈ) اختر حسین ٹیم سیکیورٹی مینجر مقرر۔

واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹیسٹ 14 سے 18 دسمبر تک پرتھ میں کھیلا جائے گا جب کہ دوسرا ٹیسٹ 26 سے 30 دسمبر تک میلبرن میں ہوگا اور 3 سے 7 جنوری تک تیسرے ٹیسٹ کی میزبانی سڈنی کرے گا۔

متعلقہ خبریں