اسلام آباد کی مقامی عدالت نے سابق وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید احمد کی ضمانت کنفرم کردی۔
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اورسابق وزیرداخلہ شیخ رشید احمد کی درخواست ضمانت قبل ازگرفتاری کے معاملے میں کیس کی سماعت یوئی۔
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج طاہرعباس سپرا نے سماعت کرتے ہوئے تھانہ کوہسار کے مقدمہ میں شیخ رشید احمد کی ضمانت کنفرم کردی۔
سابق وزیرداخلہ شیخ رشید احمد اپنے وکلاء کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئی، عدالت نے ضمانت کنفرم کرنے کا حکم سنایا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کولائک کریں۔ ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔




















