Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بگ بیش لیگ؛ حارث اور اسامہ کے ساتھ عماد نے بھی میلبرن اسٹارز کو جوائن کرلیا

عماد وسیم، حارث رؤف اور اسامہ میر بگ بیش لیگ میں میلبرن اسٹارز کے لیے کھیلیں گے۔

آل راؤنڈر عماد وسیم نے بگ بیش لیگ سیزن 13 کے لیے ملیبرن اسٹارز کو جوائن کرلیا ہے اور وہ کرسمس کے بعد ٹورنامنٹ کے بقیہ میچز میں فرنچائز کی نمائندگی کریں گے۔

حارث رؤف اور اسامہ میر بھی میلبرن اسٹارز میں ان کے ساتھ ہوں گے جب کہ عماد وسیم اس سے قبل بگ بیش لیگ میں میلبرن رینیگیڈز کے لیے کھیل چکے ہیں۔

میلبرن اسٹارز کے جنرل مینجر بلیئر کراؤچ نے عماد وسیم کی شمولیت پر جوش و خروش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ’’لیام پہلے کے تین میچز میں دستیاب ہوں گے تاہم ہم نے عماد وسیم کو ٹیم میں شامل کیا ہے‘‘۔

انہوں نے کہا ’’عماد وسیم بائیں ہاتھ کی اسپن سے ہمارے لیے کردار ادا کرسکتے ہیں اور ہماری بیٹنگ لائن اپ کو تقویت دے سکتے ہیں‘‘۔

بلیئر کراؤچ کا مزید کہنا تھا ’’میں میلبرن اسٹار میں عماد وسیم اور ان کے ساتھی کھلاڑی اسامہ میر اور حارث رؤف کے ساتھ ساتھ پاکستانی شائقین کو دیکھنے کا منتظر ہوں‘‘۔

واضح رہے کہ عماد وسیم نے 55 ون ڈے اور 66 ٹی ٹوئنٹی میچز میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے 109 وکٹیں اور 1 ہزار 472 رنز اسکور کیے ہیں۔

متعلقہ خبریں