تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے سرکاری و نجی اسکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات کا نوٹفکیشن جاری کردیا ہے۔
جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق تمام سرکاری اور نجی اسکولز میں 22 دسمبر سے 31 دسمبر تک موسم سرما کی تعطیلات ہوں گی۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ موسم سرما کی چھٹیوں کے بعد یکم جنوری 2024 سے اسکولز دوبارہ کھلیں گے۔

اس کے علاوہ سندھ کی سیکریٹری تعلیم کے مطابق محکمہ کی سالانہ اسٹیرنگ کمیٹی کے فیصلے کے مطابق تعطیلات کی جارہی ہیں۔




















