بھارت نے دورہ جنوبی افریقہ کے لیے ٹی ٹوئنٹی، ون ڈے اور ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔
روہت شرما، ویرات کوہلی اور ہاردک پانڈیا کی غیر موجودگی میں جنوبی افریقہ کے خلاف بھارت کی ون ڈے ٹیم کی کپتانی کے ایل راہل کے سپرد کی گئی ہے۔
🚨 JUST IN: India have announced their squads for the all-format tour of South Africa 🤩
Full details 👇 https://t.co/fuHirVlCfk
— ICC (@ICC) November 30, 2023
ٹیسٹ میں کے ایل راہول، شریاس ائیر اور جسپریت بمراہ کی طویل عرصے بعد واپسی ہورہی ہے جب کہ روہت شرما اور ویرات کوہلی کی بھی ٹیسٹ سیریز میں واپسی ہوگی، دونوں کھلاڑیوں نے وائٹ بال کرکٹ سے وقفے کی درخواست کی تھی۔
بھارت کا ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ:
سوریا کمار یادیو (کپتان)، رویندرا جڈیجا (نائب کپتان)، یشسوی جیسوال، شبھمن گل، روتو راج گائیکواڈ، تلک ورما، رنکو سنگھ، شریاس ائیر، ایشان کشن (وکٹ کیپر)، جتیش شرما (وکٹ کیپر)، واشنگٹن سندر، روی بشنوئی، کلدیپ یادیو، ارشدیپ سنگھ، محمد سراج، مکیش کمار اور دیپک چہار۔
بھارت کا ون ڈے اسکواڈ:
کے ایل راہول (وکٹ کیپر و کپتان)، روتو راج گائیکواڈ، سائی سدھرسن، تلک ورما، رجت پاٹیدار، رنکو سنگھ، شریاس ائیر، سنجو سیمسن (وکٹ کیپر)، اکشر پٹیل، واشنگٹن سندر، کلدیپ یادیو، یزویندر چہل، مکیش کمار، اویش خان، ارشدیپ سنگھ اور دیپک چہار۔
بھارت کا ٹیسٹ اسکواڈ:
روہت شرما (کپتان)، جسپریت بمراہ (نائب کپتان)، شبھمن گل، یشسوی جیسوال، ویرات کوہلی، شریاس ائیر، روتو راج گائیکواڈ، ایشان کشن (وکٹ کیپر)، کے ایل راہول (وکٹ کیپر)، روی چندرن اشون، رویندرا جڈیجا، شاردل ٹھاکر، محمد سراج، مکیش کمار، محمد شامی اور پرسدھ کرشنا۔
واضح رہے کہ آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ فائنل میں شکست کے بعد بھارت نے اپنی نظریں ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے ساتھ ساتھ آنے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ پر مرکوز کرلی ہیں۔




















