Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

خاتون اورتین بچوں کےسفاکانہ قتل کےکیس میں گرفتارملزم کا جسمانی ریمانڈمنظور

عدالت نے کراچی میں خاتون اورتین بچوں کےسفاکانہ قتل کےکیس میں گرفتارملزم کا جسمانی ریمانڈمنظورکرلیا۔

سٹی کورٹ کراچی میں جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں گلستان جوہرمیں خاتون اور تین بچوں کے سفاکانہ قتل کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔

پولیس نے گرفتارملزم ارشد علی کو عدالت میں پیش کرتے ہوئے جسمانی ریمانڈ کی استدعاکردی جس پر عدالت کی جانب سے ملزم کو تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیاگیا۔

عدالت نے آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر سے پیش رفت رپورٹ طلب کرلی۔

پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم ارشد علی بچوں کا باپ اور مقتولہ کا شوہر ہے، مقدمہ قتل کی دفعات کے تحت درج کیا گیا، مقتولہ صائمہ کے والد سلیم بلوچ کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔

مدعی مقدمہ کے مطابق رات ڈیڑھ بجے میرے داماد ارشدعلی نے گھر آکر واقعہ کی اطلاع دی تھی، شبہ ہے کہ میرے داماد نے نامعلوم وجہ پر بیٹی اور نواسوں کو قتل کیا ہے، گھر کے مختلف حصوں میں بیٹی اور بچوں کی گلا کٹی لاشیں ملی تھیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/  کولائک کریں۔ ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

متعلقہ خبریں