Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ہماری بیٹنگ اور فاسٹ بولنگ لائن اپ اچھی ہے، سرفراز احمد

قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ ہماری بیٹنگ اور فاسٹ بولنگ لائن اپ اچھی ہے۔

تفصیلات کے مطابق  وکٹ کیپر بلے باز سرفراز احمد نے کینبرا میں میڈیا ٹاک  کے دوران کہا کہ یہاں آج موسم اچھا ہے، چار روزہ میچ ہمارے لیے اہمیت رکھتا ہے۔

سرفراز احمد نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ پریکٹس میچ سے زیادہ زیادہ فائدہ اٹھائیں۔ ہمارا ٹیم گول یہی ہے کہ یہاں اچھی کرکٹ کھیلنا ہے اور سیریز جیتنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ  آسٹریلیا ایک ٹاپ ٹیم ہے، ٹیسٹ سیریز میں ان کے خلاف اچھا کھیلیں گے۔ آسٹریلیا کی ٹیم ہمیشہ ٹف ہوتی ہے، یہ ٹور چیلنجنگ ہوتا ہے، میدان میں اچھی کرکٹ کھیلنی ہے۔

سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ مجھے اور رضوان کو مینجمنٹ جو رول بھی دے گی اس پر پورا اتریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ  ہماری بیٹنگ اور فاسٹ بولنگ لائن اپ اچھی ہے۔

سرفراز احمد نے  ٹیسٹ کیریئر کی آخری سیریز کھیلنے والے آسٹریلوی اوپننگ بلے باز ڈیوڈ وارنر کے لیے نیک خواہشات  کا اظہار کیا تاہم کہا کہ کوشش کریں گے ان کو اچھا اسٹارٹ نہ لینے دیں اور انہیں جلد آؤٹ کریں۔

متعلقہ خبریں