Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سابق چیئرمین پی ٹی آئی اورشاہ محمودقریشی پرفردِ جرم عائدکرنےکیلئےتاریخ مقرر

عدالت نے سابق چیئرمین پی ٹی آئی اورشاہ محمودقریشی پرفردِ جرم عائد کرنے کیلئے تاریخ مقررکردی۔

تفصیلات کے مطابق اڈیالہ جیل راولپنڈی میں آفیشل سیکریٹ ایکٹ خصوصی عدالت میں سائفر کیس کی سماعت ہوئی۔ جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے سماعت کی۔

سابق چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کو عدالت کے سامنے پیش کیا گیا، پہلے کا ٹرائل کالعدم ہونے کے بعد گزشتہ تاریخ پر ملزمان کی حاضری مکمل کی گئی تھی۔

عدالت کی جانب سے آج ملزمان میں چالان کی نقول تقسیم کی گئیں۔ سائفر کیس پراسیکیوٹرسید ذوالفقارعباس نقوی ایڈووکیٹ بھی موجود تھے۔ انھوں نے بتایا کہ آج صرف ملزمان میں چالان کی نقول۔نقول تقسیم کی جائیں گی۔

سائفر کیس میں شاہ محمود قریشی کی فیملی اور وکیل بیرسٹر تیمور ملک بھی اڈیالہ جیل میں موجود تھے۔

جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے اڈیالہ جیل میں ملزمان سابق چیئرمین تحریکِ انصاف اور شاہ محمود قریشی پرفردِ جرم عئد کرنے کے لیے 12 دسمبرکی تاریخ مقررکرتے ہوئے سائفرسے متعلق کیس کی سماعت ملتوی کردی۔

عدالت میں پیشی کے موقع پرسابق چیئرمین پی ٹی آئی نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کیا کہا؟ یہ خبربھی پڑھیں۔

متعلقہ خبریں