Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

دورہ نیوزی لینڈ کی فاتح ویمنز ٹیم کے اعزاز میں ذکاء اشرف کا خصوصی تقریب کا اعلان

پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کو نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز جیتنے پر مبارکباد دی ہے۔

ندا ڈار کی قیادت میں پاکستان نے منگل کو ڈونیڈن میں دوسرے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ میں نیوزی لینڈ کو 10 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں دو صفر کی ناقابل شکست برتری حاصل کرلی۔

قومی ویمنز ٹیم کی فتح پر ذکا اشرف کا کہنا تھا ’’پاکستان ویمنز ٹیم نے نیوزی لینڈ میں اپنی مہارت اور صلاحیتوں کا شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے پوری قوم کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔

انہوں نے کہا ’’میں پوری ٹیم اور ٹیم مینجمنٹ کی محنت اور لگن کو سراہتا ہوں، کپتان ندا ڈار نے جس انداز سے ٹیم کی قیادت کی اور ٹیم کو فتح سے ہمکنار کیا وہ قابل فخر ہے‘‘

ذکاء اشرف نے اس ماہ کے آخر میں دورہ نیوزی لینڈ سے واپسی پر پاکستان ویمنز ٹیم کے اعزاز میں ایک خصوصی تقریب کی میزبانی کا بھی اعلان کیا ہے۔

متعلقہ خبریں