Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

دورہ نیوزی لینڈ کے لیے پاکستان ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا اعلان کب کرے گا؟

دورہ نیوزی لینڈ کے لیے پاکستان ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا اعلان نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کے اختتام پر کیا جائے گا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین وہاب ریاض کی سربراہی میں اتوار کو کراچی میں سلیکشن کمیٹی کا اجلاس ہوا۔

اجلاس میں کمیٹی کے ارکان توصیف احمد اور وسیم حیدر کے علاوہ چیف سلیکٹر کے کنسلٹنٹ کامران اکمل اور راؤ افتخار نے شرکت کی جب کہ بدقسمتی سے وجاہت اللہ واسطی صحت کی خرابی کی وجہ سے شرکت نہیں کرسکے۔

چیف سلیکٹر وہاب ریاض نے کراچی کے مختلف مقامات پر کھیلے جانے والے نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں کھلاڑیوں کی کارکردگی کو مونیٹر کیا۔

علاوہ ازیں سلیکشن کمیٹی نے نیوزی لینڈ کی آئندہ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے قومی اسکواڈ کو حتمی شکل دینے کے لیے نیشنل ٹی ٹوئنٹی میں کھلاڑیوں کی کارکردگی کا بھی جائزہ لیا۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم جنوری 2024 میں 5 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے لیے نیوزی لینڈ کا دورہ کرنے جارہی ہے جس کے میچز 12 جنوری سے 21 جنوری تک کھیلے جائیں گے۔

متعلقہ خبریں