کینبرا میں پاکستان اور پرائم منسٹر الیون کے درمیان چار روزہ میچ میں پاکستان نے اپنی پہلی اننگز 9 وکٹوں کے نقصان پر 391 رنز پر ڈیکلیئر کردی۔
تفصیلات کے مطابق مانوکا اوول گراؤنڈ پاکستان نے دوسرے دن کھیل کا آغاز 6 وکٹوں کے نقصان پر 324 رنز سے کیا تو وقفے وقفے سے وکٹیں گرنے کا سلسلہ جاری رہا۔
عامر جمال 5، میر حمزہ 8 اور خرم شہزاد 6 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔کپتان شان مسعود 201 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔
2️⃣0️⃣1️⃣ not out
2️⃣9️⃣8️⃣ balls
1️⃣4️⃣ fours
1️⃣ sixThird first-class double 💯 for skipper @shani_official 👏#PMXIvPAK | #AUSvPAK pic.twitter.com/R9dJYACK3p
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) December 7, 2023
اس سے قبل پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا اور پہلے دن کھیل کے اختتام تک 6 وکٹوں کے نقصان پر 324 رنز بنائے تھے۔
کپتان شان مسعود 156 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے جبکہ سرفراز احمد 41، بابر اعظم 40، عبداللہ شفیق 38 ، فہیم اشرف 17، سعود شکیل 13 اور امام الحق 9 رنز بناکر آؤٹ ہوئے تھے۔
پرائم منسٹر الیون کی جانب سے جارڈن بکنگھم نے3 جبکہ مارک اسٹیکیٹی ، نیتھن میک اینڈریو اور ٹوڈ مرفی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی تھی۔




















