سپریم کورٹ نے مونس الٰہی کیخلاف ایف آئی آر بحال کرنے کی اپیل سماعت کیلئے مقررکردی۔
جسٹس سردارطارق مسعود کی سربراہی میں تین رکنی بنچ 15 دسمبرکو سماعت کرے گا۔ عدالت نے ڈپٹی اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کردیا۔
اسپیشل جج سنٹرل لاہور نے مونس الٰہی کیخلاف ایف آئی اے مقدمہ خارج کردیا تھا۔ لاہور ہائی کورٹ نے ایف آئی آر خارج کرنے کا فیصلہ برقرار رکھا تھا۔
ایف آئی اے نے مونس الٰہی کیخلاف مقدمہ خارج کرنے کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔




















