Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اسموگ تدارک کیس؛ دیرتک کھلے رہنے والے ریسٹورنٹس کو جرمانہ

لاہورہائیکورٹ میں سموگ تدارک کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے رات گئے تک کھلے رہنے والے ریسٹورنٹس کو 50 ہزار جرمانہ کرنے کی ہدایت کردی۔

لاہورہائی کورٹ نے خلاف ورزی کرنے والے ریسٹورنٹس کو جرمانے کے ساتھ ساتھ سیل کرنے اورلاہورکے انڈر پاسز کی تزئین و آرائش جلد مکمل کرنے کا حکم بھی دے دیا۔

جسٹس شاہد کریم نے سماعت کرتے ہوئے کہا کہ نو انڈر پاسز کی تعمیر کے باعث ٹریفک جام رہتی ہے، پیر تک آپ مشاورت کرکے عدالت کو بتائیں کب تک انڈر پاسزکی تعمیر مکمل ہوسکتی ہے۔

عدالت نے ریماتکس دیے کہ کیا سی بی ڈی نے کوئی ایک گرین پروجیکٹ شروع کیا ہے، یہ بلند وبالا عمارتیں کھڑی کررہے ہیں مگر گرین پروجیکٹ کیوں شروع نہیں کیا۔

جسٹس شاہد کریم نے شہری ہارون فاروق سمیت دیگر کی درخواستوں پرسی بی ڈی سےگرین پروجیکٹ سے متعلق رپورٹ طلب کرلی۔

متعلقہ خبریں