Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ٹیسٹ کرکٹر اسد شفیق کا تمام طرز کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

ٹیسٹ کرکٹر اسد شفیق نے تمام طرز کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق اسد شفیق نے گزشتہ روز نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کے فائنل میں فتح کے بعد پریس کانفرنس میں کہا کہ میری عمر 38 سال ہوگئی ہے اس لیے اب کرکٹ کھیلنے کا کوئی جواز نہیں رہا۔

اسد شفیق نے سپورٹ کرنے پر دوستوں، گھر والوں اور چاہنے والوں کا شکریہ ادا  کرتے ہوئے کہا کہ  کرکٹ کھیلنے میں اب دلچسپی بھی نہیں رہی، نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ سے قبل ہی سوچ لیا تھا کہ ریٹائر ہوجاؤں۔

ان کا کہنا تھا کہ اپنے 10 سالہ کیریئر میں مصباح الحق کو سب سے بہتر کپتان پایا۔

اسد شفیق نے 77 ٹیسٹ میچز  کی 128 اننگز میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے 12 سنچریز اور 27 نصف سنچریز کی مدد سے 4460 رنز بنائے۔

انہوں نے 2010 میں انگلینڈ  کے خلاف پہلا ٹیسٹ میچ کھیلا تھا۔ 2018 کے بعد سے اسد شفیق ٹیسٹ ٹیم میں جگہ نہیں بناسکے۔

اسد شفیق ٹیسٹ کرکٹ میں چھٹی پوزیشن پر کھیلتے ہوئے سب سے زیادہ سنچریز بنانے کا اعزاز رکھتے ہیں۔

وہ 60 ایک روزہ اور 10 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں  بھی پاکستان  کی نمائندگی کر چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پی سی میں نئی جاب کے حوالے سے ابھی کنٹریکٹ کو اسٹڈی کررہا ہوں۔ ڈومیسٹک پرفارمر کو ترجیح  دیں گے۔

واضح رہے کہ اسد شفیق پی سی بی کے لیے سلیکشن کنسلٹنٹ کی حیثیت سے خدمات انجام دیں گے۔

متعلقہ خبریں